اولیاء کرام اور اصلاح معاشرہ
February 3, 2017لائے نفی جنس
February 3, 2017رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص فجر کی نماز پڑھتا ہے وہ اللہ کی ذمہ داری میں ا جاتا ہے
( صحیح مسلم )
1️⃣رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص فجر کی نماز پڑھتا ہے وہ اللہ کی ذمہ داری میں ا جاتا ہے
( صحیح مسلم )
2️⃣رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو ادمی دو ٹھنڈی نمازیں پڑھے گا جنت میں داخل ہوگا یعنی فجر اور عصر کی نماز
(بخاری 574)
3️⃣رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہیں ہوگا جس نے سورج نکلنے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھی یعنی فجر اور عصر کی
(صحیح مسلم )
4️⃣رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا منافقین پر فجر اور عشاء کی نماز سے بھاری کوئی چیز نہیں ہے اگر ان کو ان دونوں نمازوں کا ثواب کا پتہ چل جاتا تو ان کو گھسٹ کر آنا پڑتا پھر بھی آتے
(بخاری 657)
5️⃣رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی گویا کہ اس نے ادھی رات عبادت کی اور جس نے فجر کی نماز جماعت سے پڑھی گویا کہ اس نے ساری رات عبادت کی ہے
(صحیح مسلم )
6️⃣رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات اور دن کے فرشتے باری باری اتے ہیں اور فجر اور عصر کی نماز میں جمع ہو جاتے ہیں پھر اللہ رب العزت کے پاس ہو جاتے ہیں تو اللہ ان سے پوچھتے ہیں کہ میرے بندے کیا کر رہے تھے تو وہ کہتے ہیں یا اللہ جب ہم گئے تھے تب بھی نماز پڑھ رہے تھے جب ائے ہیں تب بھی نماز پڑھ رہے ہیں
(بخاري555)
7️⃣رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے فجر کی نماز جماعت سے پڑھی پھر اللہ کے ذکر میں مشغول رہا سورج کے طلوع ہونے تک پھر دو رکعت (اشراق) پڑھ لیے اللہ اسے ایک حج اور عمرے کا ثواب عطا فرمائیں گے پورا ثواب پورا ثواب پورا ثواب
(سنن ترمذی 586)
8️⃣رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اللہ کا دیدار کرو گے جیسا کہ تم چودھویں کے چاند کا دیدار کرتے ہو لہذا اگر تمہارے اندر طاقت ہے تو سورج کی طلوع ہونے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھو (بخاري7434)
9️⃣رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو لوگ اندھیروں میں کثرت سے مسجد جاتے ہیں ان کو قیامت والے دن پورے نور کی خوشخبری ہے
(ابو داؤد 561)
🔟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا فجر کی دو رکعت پوری دنیا اور جو کچھ دنیا میں ان سب سے زیادہ قیمتی ہے
(صحیح مسلم)
فجر کی نماز نہ پڑھنے کا نقصان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا تذکرہ ہوا کہ وہ ساری رات سویا رہا اور اس نے صبح کی نماز نہیں پڑھی فرمایا کہ یہ وہ شخص ہے کہ شیطان نے اس کے کان میں پیشاب کر دیا
(صحیح بخاری 3270)
ہمیں تمام نمازوں کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے
بالخصوص فجر کی نماز میں چونکہ دن کا اغاز ہوتا ہے تو انسان دن کا اغاز اللہ کے سامنے جھکنے سے کرے
ان شاءاللہ سارا دن اللہ رب العزت اسے خوشیاں نصیب فرمائیں گے
اور اگر دن کا اغاز ہی اللہ کی نافرمانی سے کرے گا تو سارا دن اس پر نحوست برستی رہے گی
1 Comment
Masha Allah g share Kiya tha .