
معراج کیا ہے اور کیسے ثابت ہے ۔ miraj in islam
February 19, 2025
رفع یدین صرف تکبیر تحریمہ کے وقت امام طحاوی rafa yadain hadees in urdu
February 20, 2025
لفظ(ما)کی اقسام لفظ(ما)کی دوقسمیں ہیں
(1) (ما)حرفیہ
(2) (ما)اسمیہ
پھر(ما)حرفیہ کی چھ (6) اقسام ہیں۔
(1) ،،مانافیہ،، اسکی علامت یہ ہے کہ اس کے بعد عموماً،،إلا،،ہوتاہے۔جیسے;
[ماأنتم إلابشرمثلنا]اور[ومامن دابةفي الأرض إلاعلي الله رزقها]
اسی طرح ماضی کے شروع میں بھی عموماً[مانافیہ]ہوتا ہے۔جیسے;
[ماودعك ربك وماقلي]
یہ(ما نافیہ)غیرعاملہ ہوتا ہے.
(2){ما}مشابہ بلیس…. جیسے;
[ماهذاإلابشرا] اس کی علامت یہ ہوتی ہے کہ اس کی خبر پر اکثر،،باء،،زائدہ ہوتی ہے۔جیسے;
[مازیدبقائم] اور [مانحن
بمعذبین]۔ لیکن یہ مانافیه عاملہ ہوتاہے.
(3)مامصدریہ غیرزمانیہ
یہ اپنےمدخول کو مصدر کے معنی میں کر دیتا ہے۔اوراسمیں وقت کا معنی نہیں ہوتا.جیسے;
[عزیز علیه ماعنتم] میں( ما)-
(4)مامصدریہ زمانیہ
یہ فعل کو مصدر کے معنی میں کردیتاہے۔اوراسمیں زمانہ اور
وقت کامعنی پایاجاتاہے۔اسکو[مامصدریہ حینییہ ]بھی کہتے ہیں۔جیسے;[وأؤصاني بالصلاةوالزكوةمادمت حيا]-
(5)مازائدہ غیرکافہ
یعنی جواپنےماقبل کومابعدمیں عمل کرنے سے نہ روکے۔اسکی علامت یہ ہے کہ یہ عموماً حرف شرط اوراسماۓشرط کےبعدزائدہ ہوتا ہے۔جیسے(أنما،إذما،مهما،حيثما)
اسی طرح حرف جار کےبعدبھی زائد هوتاہےجیسے;
[فبمارحمةمن الله]-
(6)مازائدہ کافہ
یعنی جواپنےماقبل کومابعدمیں عمل کرنے سے روک دے۔
پھر اسکی مزیدتین اقسام ہیں۔
(1) فعل پر داخل ہوکر اس کو عمل سے روک دے۔یہ تین افعال کے ساتھ خاص ہے
(1)طال-
مثلا طالما……………..
( 2)قل-
مثلا قلما……………….
(3)کثر-
مثلا کثرما……………..
انکے آخر میں(ما)لاحق ہو کر انکو عمل سے روک دیتا ہے۔جیسے;
[طال ما إنتظرتك]-
(2) حرف مشبہ بالفعل کے
ساتھ لاحق ہو کر انکو عمل سے روک دیتا ہے-
مثلاً [انماالاعمال بالنیات]-
(3) حرف جارہ کےبعدآکرانکوعمل سےروک دیتا ہے ۔یہ(ما)اکثر ،رب،کے ساتھ متصل ہوتا ہے –
(ما) اسمیہ کی اقسام
(ما اسمیہ)کی بھی چھ(6)اقسام ہیں-(1)ماموصولہ اسکی نشانی یہ ہے کہ یہ بمعنی،،ألذي،، ہوتا ہے ۔اور اسکے بعد ایک جملہ ہوتا ہے جس میں ایک ضمیر کا ہونا ضروری ہے جو،،ماموصولہ،،کی طرف لوٹتی ہے ۔جیسے ;
[ما عندكم ينفدوما
عندالله باق]-
(2)ماموصوفہ
،،ماموصوفہ،،شیئ یا شیئاکےمعنی میں ہو کر موصوفہ ہوتا ہےاور اسکا مابعد کلام اسکی صفت بنتاہے۔جیسے;[ظھرالفسادفی البروالبحربماکسبت أيدي الناس]
یہاں(ما)موصوفہ ہے-
نوٹ:،،ماموصولہ اور ما موصوفہ،،آپس میں ایک جیسے ہیں کیونکہ جہاں،،ما،،موصولہ ہوتا ہے وہ عموماً،،ما،،موصوفہ بننے کا بھی احتمال رکھتا ہے لیکن ان دونوں میں دو طرح کا فرق ہے ۔
(1)،،ماموصولہ،،معرفہ ہوتا ہے اور موصوفہ نکرہ۔
(2) ما،،موصولہ مبتداء بن سکتا ہے لیکن موصوفہ نہیں بن سکتا .